کینیڈا میں عارضی ویزوں کی تعداد پانچ ملین سے ذیادہ
کینیڈا
کے امیگریشن کےوزیر امیگریشن احمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں
کی مدت میں عارضی ویزوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ
تعداد ایک ملین سے بڑھ کر پانچ ملین سے زائد ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں زیادہ تعداد ٹورسٹ ویزوں کی ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائیگا ۔
کینیڈین
امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی سالانہ منصوبے کے مطابق جب مارچ دو ہزار اٹھارہ میں
مالی سال ختم ہوا تواس وقت عارضی ویزا اور الیکٹرونک ٹریول آتھرائیزیشن
کی تعداد پانچ اعشاریہ سات ملین تک پہنچ چکی تھی۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ کینیڈین حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے سبب ہوا۔
امیگریشن
منسٹر کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں کے ذریعے سیاحت
کو فروغ دینے کیلئے کام کیا گیا ہے جبکہ امیگریشن رفیوجیز اینڈ سٹیزنشپ
کینیڈا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے
جارہے ہیں۔