May 24, 2019 09:39 pm
views : 285
Location : Domestic Place
Chinese envoy says Canada-China relations have hit ‘rock bottom’
چین اور کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی پر تشویش ہے،کینیڈامیں تعینات چینی سفیر
کینیڈا
میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ چین اور کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات میں
کشیدگی پر تشویش ہے چونکہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے تعلقات
بہترین رہے ہیں۔
ایک تقریر کے دوران چینی سفیر لو شے کا کہنا تھا کہ
چین اور کینیڈا کے تعلقات اب اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جسے فریزنگ پوائنٹ کہا
جا سکتا ہےجو باعث افسوس ہے۔
لو کاکہنا تھا کہ امریکی ایما پر ہواوے کی
سی ایف او مینگ وین ژو کی وینکوور میں گرفتاری کے بعد کینیڈا اور چائنہ
کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ہواوے کی چیف ایگزیکٹو کو چائنہ
میں گرفتار کئے جانے کے بعد چائنہ نے دو کینیڈینز کو قومی سلامتی کے نقصان
پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا جبکہ حالیہ کشیدگی کے سبب دونوں
ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت میں بھی کمی آئی ہے۔