مسی سوگا میں ٹریفک حادثہ،چار سالہ بچی کی حالت تشویشناک
مسی سوگا
میں ونسٹن چرچل بولیوارڈ کے قریب ہائی وے فور زیرو ون پر حادثے کے نتیجے
میں بچوں سمیت تین افراد زخمی ہیں جبکہ حادثے کے سبب ٹریفک کی روانی بھی
متاثر ہوئی۔
حادثے
کے سبب ایک چار سالہ بچی شدید زخمی ہوئی جبکہ حادثہ ٹرانسپورٹ ٹرک اور کار
کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا،کار کو ڈرائیو کرنے والی خاتون
معمولی زخمی ہیں جبکہ انکے ساتھ موجود دو سالہ بچی کو ئی خراش نہیں آئی
جبکہ ٹرک کا ڈرائیور بھی حادثے میں محفوظ رہا۔
حادثے کے سبب ایسٹ باؤنڈ فور زیرو ون کی تمام لینز کو چند گھنٹوں کیلئے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جنہیں بعد میں کھول دیا گیا۔