May 25, 2019 04:00 pm
views : 303
Location : Accountability Courts
Lahore- Ramzan Sugar Mills Ashiana Housing Scheme case hearing adjourned till May 28
لاہور، رمضان شوگر ملز ریفرنس؛شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور
کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز
عدالت کے روبرو پیش ہو گئے تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت
میں پیش نہ ہو سکے، شہباز شریف کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی
درخواست عدالت میں جمع کروائی۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان
میں شہباز شریف کے ٹیسٹ کی سہولت ہی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون
ملک رکنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کا 7 جون کو ٹیسٹ ہونا ہے جس کی رپورٹ آتے
ہی شہباز شریف واپس آجائیں گے۔
عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری
معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ شہباز شریف سے
ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔
عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت بھی 28 مئی تک ملتوی کر دی۔