کوئٹہ، پشتون آباد مسجد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
پشتون
آباد مسجد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مسجد بم
دھماکے میں شہید ہو نے والے پیش امام کے بھائی نے انکشاف کیا ہے سیکو رٹی
حکام نے چند روز قبل مسجد پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم اس کے باوجود
سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔
مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل ،اقدام
قتل اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔واقعے سے متعلق شواہد
اکھٹے کرنے کے بعد مسجد کو نماز یوں کے لئے کھول دیا گیا ۔شہید ہو نے والے
امام مسجد مولانا عطا الراحمان اور دیگر کی فاتحہ خوانی مسجد میں جاری ہے ۔
شہید
ہونے والے پیش امام کے بھائی رحمانی نے انکشاف کیا کہ مسجد پر حملے کے
خطرے سے حکام کی جانب سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا مگر سیکورٹی فراہم نہیں کی
گئی اس واقعے میں چار افراد شہید 28افراد زخمی ہو ئے تھے ۔
حملے کے بعد مسجد کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔