May 25, 2019 05:30 pm
views : 333
Location : Domestic Place
Larkana- Govt blackmailing NAB to control it, Bilawal Bhutto
لاڑکانہ، حکومت نیب کو بلیک میل کر کے کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کو
بلیک میل کر کے کنٹرول کرنا چاہتی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے چینل پر
ویڈیو کی مذمت کرتا ہوں۔
لاڑکانہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا قانون آمر
کا بنایا ہوا کالا قانون ہے۔ نیب کا قانون ایسا ہے فرشتہ بھی لگایا جائے تو
بھی انتقامی کارروائی ہو گی۔ چیئر مین نیب کے انٹرویو سے عدالتی حکم کی
خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی وفاقی وزیرنے ایچ آئی وی
کے بارے خوف پھیلایا ہے تو ایسے وزرا کو ہٹایا جائے، خان صاحب اگرانسانیت
پریقین رکھتے ہیں توان کوایسے وزرا کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔
پیپلز
پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ایچ آئی وی
کے متاثرہ افراد کے نام میڈیا پرنہ لائے جائیں۔ ہم سب نے ملکرایچ آئی وی
سے متاثرہ افراد کا ساتھ دینا ہے۔ دوسری جماعتوں سے بھی مدد مانگتا ہوں۔
ان
کا کہنا تھا کہ ہمیں آگاہی مہم چلانا ہو گی۔ متاثرہ افراد کے نام میڈیا
پر لانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ لاڑکانہ، رتوڈیرو میں ایڈز سے متعلق
خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد کے نام میڈیا پر لانے کوبرداشت نہیں
کرینگے۔ یہ بیماری کوئی سزائے موت نہیں اس کا علاج ہو سکتا ہے۔
بلاول
بھٹو کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کوتنہا نہیں چھوڑسکتے، صحت
کوسیاست سے بالاترہونا چاہیے۔ ایچ آئی وی، ایڈز بارے آگاہی مہم چلانی ہو
گی۔ ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز دن رات محنت کر رہے ہیں۔