May 25, 2019 08:30 pm
views : 333
Location : Domestic Place
Islamabad- Difficult days to end soon, assures Hafeez Shaikh
اسلام آباد، مشکلات کے دن ختم، آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں اور آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا۔
وزیر
منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیراطلاعات و نشریات
فردوس عاشق اعوان، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو قرضہ
31 ہزار ارب سے بڑھ چکا تھا، گردشی قرضہ 38ارب تھا، زرمبادلہ کے ذخائر 18
ارب ڈالر سے کم تھے، غیرملکی قرضہ 100 ارب ڈالر ہوچکا تھا، مالیاتی خسارہ 2
اعشاریہ 3 کھرب تھا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حالات کو
بگڑنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، صورتحال کنڑول کرنے کے لئے دوست
ممالک سے 9 اعشاریہ 2 ارب ڈالر لئے گئے، شرح سود کو مینج کیا، درآمدات کو
کم کیا گیا، سرکلر ڈیبٹ میں 12 ارب روپے ماہانہ کمی لائی گئی۔ اختلافات سے
ہٹ کر یہ سوچنا چاہیے پاکستان کے لئے کیا بہتر ہے، مشکلات کے دن ختم ہونے
جا رہے ہیں، ملک 6 سے 12 ماہ میں ملک استحکام کی طرف جائے گا، چین اور
ترکی کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف
پروگرام میں جائیں نہ جائیں استحکام کے لیے خود ہی کچھ اقدامات کرنےچاہییں،
اگر ہم ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ریونیو بڑھانا ہو گا۔
حفیظ
شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 925 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام دیا جا رہا
ہے، بجٹ میں کمزور طبقہ کی حفاظت کریں گے اگر بجلی کی قیمت بڑھی بھی تو 300
یونٹ والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، احساس پروگرام کی رقم میں دگنا
اضافہ کیا جا رہا ہے، کامیاب جوان پروگرام میں 100 ارب روپے رکھے جارہے
ہیں، پسماندہ علاقوں کیلئے 50ارب روپے رکھیں گے۔