اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کا مقامی سطح پر فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان نے مقامی سطح پر فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف سرکاری اسپتالوں اور تھانے کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقامی سطح پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم ملک بھر میں کہیں بھی اچانک دورے کریں گے، اس دوران وہ اسپتالوں، اسکولوں، تھانوں، پناہ گاہوں اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان مختلف شہروں میں جائیں گے اور عوام سے ملیں گے جبکہ وہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے پہلا دورہ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا کیا جہاں وہ بغیر پروٹوکول پہنچے۔ وزیر اعظم کو دیکھ کر اسپتال میں موجود لوگ حیران ہوگئے اور ان کے لیے نعرے بھی لگائے۔
وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں سرکاری اسپتال کے اچانک دورے کی خوشی میں اسپتال میں موجود والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام عمران رکھ دیا۔
اس موقع پر بچے کے والد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے حامی ہیں اور اسی وجہ سے بچے کا نام عمران خان رکھا ہے،وزیراعظم نے ننھے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے اچانک دورے کے دوران وزیر اعظم نے مریضوں کی تیمار داری کی اور اسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے براہ راست مریضوں سے سہولتوں سے متعلق پوچھا جبکہ مریضوں سے علاج و معالجے کا بھی دریافت کیا۔