Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 26, 2019 05:41 pm views : 301

Location : Domestic Place

Lahore- Moon-sighting web launched: Federal Minister for Science and Technology Fawad Chaudhry Speech
  • Urdu

لاہور، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےرویت ہلال سےمتعلق ویب سائٹ کاآغازکردیا

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےرویت ہلال سےمتعلق ویب سائٹ کاآغازکردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا ہے کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال پرویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، ساتھ ہی ساتھ وفاقی کابینہ کےآئندہ اجلاس میں ویب سائٹ کوایجنڈےمیں رکھنےکی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاگست کوٹیکنالوجی کامہینہ قراردیاہے۔چانددیکھنےکی بنیاداس کی بلندی ،چمک اورغروب آفتاب کے38منٹ تک رہنےپرہے،انہیں 3چیزوں پرویب سائٹ کاانحصارہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ کہنا کہ عینک اوردوربین حلال ہےاورجدیدٹیکنالوجی حرام ہےغیرمنطقی ہے،5سال کی قیدٹیکنالوجی میں تبدیلی کی بنیادپررکھی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےآنےسےکام بندنہیں ہوں گے،نئےشعبےکھلیں گے۔ہم نےاپنےوعدےکوپوراکردیاہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتوں کومقامی سطح پراہمیت دینی چاہیے،ہمیں چاہیےکہ ہماری مقامی پیداواربڑھے۔ اس حوالے سے پی سی ایس آئی آرنےمعیارسےمتعلق بنیادرکھی۔ انہوں نے مزید کہا دیگرممالک نےاپنی بنیادسائنس وٹیکنالوجی پررکھی ۔
ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیےزراعت کوترقی نہ دےسکی۔فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔
ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوارپرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدےکی بات ہے،ہم نےعلماکی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مددسےچانددیکھ سکتےہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved