معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد
معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کے والد محترم کی سولہویں برسی کے موقع پر انکی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا،جس میں معروف ثنا خواں،علمائے کرام اور شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی،ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت مآ بﷺ کی میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ملے گی، یہی ہمارا ایمان اور اللہ رب العزت کا حکم ہے،ربیع الاول کی آمد مسلمانوں کیلئے اللہ کے انعام کی یاد تازہ کرتی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نظامت کے فرائض سرانجام دینے والےآغا شیرازی کا کہنا تھا کہ محفل نعت نبی مہرباںﷺ ایک ایسی محفل ہوتی ہے جہاں ہر شخص اپنے دکھوں کا مداوا کرتاہت اور بحیثیت مسلمان اسکے علاوہ ہمارا سہارا ہو بھی نہیں سکتا ،اس طرح کی محافل سے ایمان تازہ ہوتا ہے اور ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو دین کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔