کراچی،ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھ رہے ہیں
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھ رہے ہیں تاکہ گے تاکہ اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برکتیں سمیٹ سکیں۔
کراچی سمیت ملک بھر کی مساجدمیں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں،اس سلسلہ میں شہر کی قدیم میمن مسجد میں معتکفین کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
اعتکاف ماہ رمضان کے آخری عشرے کی اہم عبادت ہے،اسکی فضیلت کو دیکھتے ہوئے اسے سنت کفایہ کہا گیا ہے، نبی کریم ﷺ بھی رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے،امام الانبیا حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، جو شخص رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرے، تو اسے دو حج اور دو عمروں کا ثواب ملے گا۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے یہاں اعتکاف کی سعادت حاصل کررہاہوں جبکہ مفتیان کرام کی نگرانی میں اعتکاف کے سعادت حاصل کرتے ہیں۔انتظامی معاملات دیکھنے والے صوفی رفیق جعفرانی کا کہنا تھا کہ تین سو کے قریب افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ کسی سے کسی قسم کی کوئی رقم نہیں لی جاتی۔فرید تنویر کا کہنا تھا کہ یہاں پر تمام انتظامات بہترین کئے گئے ہیں۔