May 27, 2019 02:05 pm
views : 278
Location : Kot Lakhpat Jail
Lahore- Bulletproof cars case: NAB team questions Nawaz in Kot Lakhpat Jail
لاہور، سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال؛ نیب کی نواز شریف سے تفتیش
سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نیب کی ٹیم کی نے جیل میں تفتیش کی۔
نیب
کی 4 رکنی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے
استعمال کے بارے میں تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچی ، نیب ٹیم میں
ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد
سمیت 2 نیب اہلکار شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق جرمنی سے 33 بلٹ پروف
گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے
مہمانوں کیلئے تھیں تاہم گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے استعمال کیں جب
کہ 33 میں سے 20 گاڑیاں نواز شریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔