Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 27, 2019 02:45 pm views : 295

Location : Hawksbay

Karachi- National Bank & other Organization organizes Free Medical Camp & Rashan Distribution
  • Urdu

کراچی، نیشنل بینک اور  دیگر سماجی تنظیموں کےا شتراک سے  غریبوں کیلئے رمضان گفٹ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نیشنل بینک آف پاکستان نے سرونگ ہینڈ آرگنائزیشن، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اینگرو فاؤنڈیشن اور کے یو جے کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کےا شتراک سے ہاکس بے اسکیم 42 میں  غریبوں کیلئے رمضان گفٹ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
نیشنل بینک اور دیگر اداروں کی جانب سے غریبوں میں رمضان تحفے تقسیم کئے گئے جبکہ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔
رمضان تحائف لے کر غریبوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں مریض مستفید بھی ہوئے۔
اس موقع پر نیشنل بینک کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو غربت ہے اس میں سرونگ ہینڈ آرگنائزیشن، کے یو جے، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ انفرادی حیثیت میں بھی لوگوں نے اس کیمپ کو لگانے میں معاونت کی۔ہم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔  نیشنل بینک آف پاکستان پہلے بھی  اس قسم کے میڈیکل کیمپس اور سماجی حوالوں سے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کرتا رہا ہے۔ یقینا بہت سارے پاکستان میں جو ادارے ہیں وہ اس کام کو کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔یہ میڈیکل کیمپ یا رمضان گفٹ اس علاقے میں لگایا ہے، میں سمجھتا ہوں اس علاقے کے مکین  غربت کو اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے پاس  ادویات اور کھانےتک کے  پیسے نہیں ہیں۔ یہاں کے لوگ  اپنے علاقے کے علاوہ دوسرے علاقے کا نام بھی نہیں جانتے ہیں۔
سرونگ ہینڈ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر سکندر علی مطرب کا کہنا تھا کہ یہ آرگنائزیشن میں نے  اپنے والدمرحوم  کے نام سے بنائی تھی، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ  جب تک زندہ رہوں گا ہر سال بلکہ ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ  لگاؤں گا  پھر ایسا ہوا آہستہ آہستہ  فری میڈیکل کیمپ کا ورلڈ ریکارڈ بن گیا جس پر  میئر آف شکاگو کا ایوارڈبھی مجھے دیا  گیا لیکن دکھ یہ ہے ہمارے ملک  کے لوگوں کو باہر سراہا جاتا ہے خدمت ہم یہاں کررہے ہیں بہر حال ہم تو اللہ کے بندوں کیلئے کررہے ہیں۔ ہماری  پندرہ سے بیس لوگوں کی ٹیم ہے۔ جو ادویات ہم اپنے لئے پسند کرتے ہیں وہی دوائیاں ہم مریضوں کیلئے پسند کرتے ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved