مستونگ،ایک اور گرلز ہائی اسکول میں اسکن وائرس سے طالبات متاثر
شہید
نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کئے گئے متاثرہ طالبات کی تعداد 53ہوگئی
جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8متاثرہ طالبات منتقل کئے گئے۔مجموعی طور پر
متاثرہ طالبات کی 60 سے گزر گئی۔ جن میں سے 30 سے زاہد طالبات کو علاج
کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
شمس آباد گرلزہائی سکول کے 33طالبات کو
شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وائرس سے متاثرہ
طالبات کو سانس لینے میں دشواری اور جلد میں شدید خارش کی شکایت ہے گزشتہ
دنوں صوبائی حکومت کی تشکیل کردہ ڈاکٹروں کے ٹیم نے اسکولوں کے دورے کے
دوران مذکورہ وائرس کو مخصوص اسپرے قرار دیاتھا۔
واضح رہے کہ اس سے
قبل محمدشہی گرلز ہائی سکول۔اشنکہ گرلزہائی سکول اور اب شمس آباد گرلز
ہائی سکول میں پر اسرار وائرس کی وجہ سے طالبات متاثر ہوگئی ہیں۔