سیکولرازم بل کا تعلق دو ہزار سترہ کے مسجد واقعے سے نہین ہے،کیوبک امیگریشن منسٹر
کیوبک کے
امگریشن منسٹر کی جانب سے اس امر کی تردیدی کی گئی ہے کہ سیکیولرازم بل کا
تعلق دوہزار سترہ میں مسجد میں پیش آنے والے واقعے سے ہے جس میں چھ افراد
جاں بحق ہوئے تھے،پولیس کی جانب سے ایک سینتا لیس سالہ شخص سمیت متعدد
افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
امیگریشن کے وزیر سائمن جولین بیرٹ کا
کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی شدت پسندی کی کیوبک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔تاہم
انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے بل
کا کسی بھی صورت مسجد والے واعقے سے کوئی تعلق نہیں ہے سیکیولرازم بل کا
اطلاق پبلک سیکٹرز مٰں چند ملازمین پر ہوگا جن میں اساتذہ اور پولیس افسران
شامل ہیں انہیں اپنی جاب کے دوران مذہبی علامات پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔