کینیڈین حکومت کا مسافروں کی سہولت کیلئے نئے قوانین کا فیصلہ
کینیڈین
حکومت کی جانب سے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت اور ائرلائنز کی
جانب سے سہولیات کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ نئے قوانین نافذ کرنے
کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے ذریعے کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا
جا رہا ہے کہ وہ کوتاہی یا مسافروں کو پریشانی کی صورت میں ہرجانہ یا ان کے
نقصان کا ازالہ کریں۔
نئے قوانین کا فیصلہ مناسب سہولتیں فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں اور مسافروں کے درمیان مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نئے
قوانین کا نفاذ دو مراحل میں کیا جا رہا ہے جن میں چند قوانین 15 جولائی
2019 سے نافذ ہوجائیں گے جبکہ کچھ قوانین بعد میں 15 دسمبر 2019 سے لاگو
ہونگے۔
وفاقی وزیر سفرمارک گرنیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد
ہوائی مسافروں کے حقوق کے لیے دنیا کے معروف نقطہ نظر کو مدنظر رکھ کر کیا
جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو ممکنہ اور زیادہ منصفانہ سہولیات کی فراہمی ممکن
ہوسکے۔