May 28, 2019 02:30 pm
views : 294
Location : Domestic Place
Lahore- no respect for positions, Says Maryam Nawaz
لاہور ،عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی، مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا نیب بلٹ پروف گاڑیوں
کا کیس جعلی وزیراعظم عمران خان پر بھی بنائے گی؟ یا ان کے بھی عہدے سے
اترنے کا انتظار کرے گی؟ عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت
ہوتی۔
ایک بیان میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نیب نواز شریف پر
بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی
ہے،جعلیِ اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے
کی امید میں خود چلاتے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔کیا نیب جعلیِ اعظم پرکیس آج
بنائے گی یا انکے بھی عُہدے سے اُترنے کا انتظار فرمائے گی؟
مریم نواز
نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام
کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے، عزت اگر عہدوں سے ملتی تو آج نالائق
اعظم کی بھی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہوتا، ووٹ چوری کرکے
آنے والے جعلی اعظم اور ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے
ہیں۔