May 28, 2019 02:40 pm
views : 312
Location : Domestic Place
Islamabad- Shah Mehmood Qureshi leaves for Saudi Arabia to attend OIC summit
اسلام آباد، وزیر خارجہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے
خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔او آئی سی وزرائے خارجہ
اجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) کے اس چودھویں اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قبل
ازیں روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی
عرب میں آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کا اجلاس ہے،سمٹ لیول میٹنگ کے لئے
وزیر اعظم بھی تشریف لے جائیں گے۔یہ اجلاس اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے
کہ اس اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائیگا۔ایک
نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی۔ایران کی صورتحال
،جس میں کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے
۔پاکستان اس اجلاس میں اپنا نکتہ نظر پیش کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ
اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ طے
ہیں،او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہو گی۔کشمیر رابطہ گروپ کا
اجلاس بھی متوقع ہے جس میں کشمیر رابطہ گروپ کے ممبران اپنا نقطہ ء نظر پیش
کریں گے۔