مکہ، مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام اعتدال پسندی اور پیغام وسلامتی کے حوالے 4 روزہ کانفرنس کا انعقاد
مسلم
ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں قرآن اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے
اور اعتدال پسندی ،پیغام سلامتی کے حوالے سے 4 روزہ کانفرنس کا انعقاد
کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح گورنر مکہ نے کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں سلامتی اور بھائی چارے کا
درس دیتا ہے ۔اسلام آفاقی مذہب ہے، اور ہمیں پوری دنیا میں قرآن وسنت کی
روشنی میں محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچانا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیچنیا کے صدر تھے جنہوں نے مکہ مکرمہ میں کانفرنس کے انعقاد پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی۔
پاکستان سے مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری اور مولانا طاہر اشرفی نے کانفرنس میں نمائندگی کی۔
مذہبی
امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ مل کر اسلام کا پیغام پوری دنیا میں اجاگر
کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن پاکستان کو مدینے کی تشکیل
ریاست بنانا ہے اس کے پیچھے بھی اسلام کا جو اصل پیغام ہے محبت بھائی چارہ
دوستی اور برداشت اسی کو کو لے کر چلنا ہے۔