May 28, 2019 08:30 pm
views : 306
Location : Domestic Place
Lahore- Maryam Nawaz Lashes Out On Imran Khan
لاہور، وزیرستان واقعہ، وزیراعظم نے فوج کو جواب دینے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا، مریم نواز
پاکستان
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیرستان واقعہ پر
وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جواب دینے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا۔
لاہور
میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم
نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سے اور دوسرا کوٹ لکھپت کی
سلاخوں کے پیچھے سے پیش کر رہی ہوں، عمران خان شکوہ کرتے ہیں کہ مودی ان کا
فون نہیں سنتا، آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہو اس لیے کوئی آپ کا فون
نہیں سنتا، عمران خان کٹھ پتلی ہیں، ووٹ چوری کرکے آئے ہیں۔
شمالی
وزیرستان میں چیک پوسٹ حملے سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ اس معاملے پر ملک
میں کہیں حکومت نظر نہیں آئی اور جعلی اعظم کا ایک بیان بھی نہیں آیا،
اگر ریاست پر حملہ ہوا تھا تو ریاست کا سربراہ کہاں غائب تھا، اس نے کیوں
فورسز کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا اور ایک ادارے کو جواب دینے کے
لیے کٹہرے میں کھڑا کردیا، قائد ایوان کہاں چھپ کر بیٹھا ہے۔
مریم نواز
کا کہنا تھا کہ ملک میں نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے، عمران خان مہرے اور
کٹھ پتلی ہو، کسی کےاشارے پرناچ رہے ہو، جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو
کیا این آر او دے گا، چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ
دیا گیا، نالائق حکومت کریں گے تو ملک کا یہ ہی حال ہوگا، عدالتوں اور
اداروں کے پیچھے مت چھپو بلکہ میدان میں ن لیگ کا مقابلہ کرو، نواز شریف
جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔