اسلام آباد، قومی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، فردوس عاشق اعوان
معاون
خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹولرنس ہوگی۔
وفاقی
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کر بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے
کہا کہ کچھ شرپسند قبائلی علاقوں میں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی
شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہید ایف سی اہلکار کیلئے دعا کی گئی۔
انہوں
نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے
فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ قبائلی افراد کو ورغلا کر جتھے کی شکل میں حملے
کے لیے لایا گیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر
بیرونی ایما پر شمالی وزیرستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
اور قبائلی علاقے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ پاکستان کے تشخص اور قومی
سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا
تھا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں جا کر عوام کو گلے لگایا اور وہاں کی ترقی
کے لیے 102 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے۔