جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین فلپوٹ کا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
سابق
کینیڈٰین وزرا جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین فلپوٹ نے آزاد امید وار کے طور پر
انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہےتاہم ان کی جانب سے گرین پارٹی میں
شمولیت کا اشارہ دیا گیا تھا۔
دو سابق لبرلز اور سیاسی اتحادیوں نے اپنے
آئندہ کےلائحہ عمل کا اوٹاوا میں اعلان کیا گرین پارٹی کی رہنما الزبتھ مے
کا کہنا ہے کہ سنجیدہ معاملات کے بعد بھی اگر جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین
فلپوٹ انکی جماعت کا جوائن نہیں کرتیں تو وانتکابات میں انکا نقصان ہوسکتا
ہے۔
ولسن رے بولڈ جو کہ کینیڈا کی پہلی وفاقی وزیر اور اٹارنی جنرل ہیں
انکا کہنا ہے کہ بحیثیت ایم پی کام کرنا انکے لئے باعث فخر ہے جبکہ وہ
آئندہ بھی منتخب ہوکر ہاؤس آف کامنز میں آنا چاہتی ہیں تاہم اس بار وہ کسی
سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہونا چاہتیں۔