ریجینا سٹی کونسل میں سنگل یوز پلاسٹک کی روک تھام کے حوالے سے تحریک پیش
کینیڈینز
کی جانب سے ہرسال اربوں کی تعداد میں پلاسٹک بیگز استعمال کئے جاتے ہیں جو
کہ گندگی کا باعث بنتی ہیں،ریجینا سٹی کونسل کی جانب سے ایک تحریک پاس کی
گئی ہے جس کا مقصد سنگل یوز پلاسٹک ،جیسا کہ کراکری بیگز،ٹیک آؤٹ
کنٹینرز،اور اسٹرا شامل ہیں انکے ماحولیات پر اثرات سے متعلق ایک رپورٹ
تیار کرنا ہے۔
کینیڈا میں ویسٹ ریڈکشن ویک کے مطابق کینیڈینز کی جانب سے ستاون ملین سنگل یوز پلاسٹک اسٹرا روز استعمال کی جاتی ہیں۔
ریجینا
کے مئیر مائیکل فوگر کو کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے
جو ہماری زمین کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی
ضرورت ہے۔
رپورٹ کی مدد سے ان عوامل پر غور کیا جائیگا جنکا تعلق سنگل
یوز پلاسٹک سے ہوگا اور اسکی روشنی میں یہ بھی فیصلہ کیا جائیگا کہ اس پر
کونسے قوانین بنائے جائیں۔