فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کا کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
فیس بک
کے بانی مارک زکر برگ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کی جانب سےفیصلہ
کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈین پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،دونوں کو رواں
ہفتے کینیڈین پارلیمنٹ کی جانب سے سمن جا ری کئے گئے تھے۔
کمپنی
کی جانب سے ہیڈ آف پبلک پالیسی کیون چین ڈائریکٹر پبلک پالیسی نیل پوٹس کو
فیس بک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی جگہ پر بھیجا جائیگا۔
مئی کے
آغاز میں ایتھکس کمیٹی کے سربراہ باب زمر کی جانب سے زگر برگ اور سینڈبرگ
کو سمن جاری کئے گئےکہ وہ انٹرنیشنل گرانڈ کمیٹی آف پارلیمینٹیرینز جو کہ
اوٹاوا میں منعقد ہوری ہے اس سے قبل پارلیمنٹ میں پیش ہوں۔
کینیڈین
میڈیا کے مطابق فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کمیٹی کے ساتھ تمام امور
کو شیئر کریں گے کہ ہم کس طرح سے لوگوں کی معلومات محفوظ رکھتے ہیں جبکہ
اس پر بھی غور کررہے ہیں کہ کس طرح سے کمیٹی کے سوالوں کا جواب دیا جائے۔
پارلیمینٹیرینز کمیٹی میں دس کے قریب ممالک کے نمائندگان شریک ہو رہے ہیں جن میں یو کے اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔