البرٹا میں فائر فائٹر جنگلات میں آگ پر قابو میں مصروف
گرم درجہ حرارت،شدید ہوائیں اور بارشوں کے نہ ہونے کے سبب البرٹا کے شمالی ابرتا کے فائر فائٹر کیلئے صورٹحال کو غیر متوقع بنا رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ کوششیں کر رہے ہیں کہ متعلقہ کمیونیٹیز کو آگ سے بچایا جاسکے۔
سب سے بڑی آگ شمالی البرٹا میں جنوب مشرق میں تین کلومیٹر کے رقبے پر لگی جہاں پر عملہ بلڈوزنگ، بیک برننگ، واٹر بومبنگ کے ذریعے آگ سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ آگ کو ٹاؤن تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انسیڈنٹ کمانڈر اسکوٹ ایلوئٹ کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ہم نے پیشگوئی کی تھی کہ آگ شدید صوتٓرتحال اختیار کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں ہم کس طرح سے آگ پر قابو پاسکتے ہیں،انکا کہنا ہے موسمی صورتحال غیر متوقع ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم بدستور گرم اور خشک ہواؤں کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم تب تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک ہم آگ پر مکمل قابو نہ پالیں۔