May 28, 2019 10:28 pm
views : 318
Location : Different Places
Hot weather expected across the Country
مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ
مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنےکا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ او گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سےکم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔