Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 29, 2019 04:00 pm views : 311

Location : Domestic Place

Islamabad- 'Incompetent' PM conspiring to bring one-party rule: Bilawal Bhutto
  • Urdu

اسلام آباد،  عمران خان سازش سے ون پارٹی رول لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سازش کے ذریعے ون پارٹی رول لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم نالائق اور نااہل ہیں، تشدد اعجاز شاہ کا پرانا طریقہ ہے، قانونی کارروائی کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں یہ سلیکٹڈ حکومت نامنظور ہے، عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے، معیشت اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، موجودہ حکومتی رویہ پرویز مشرف والا ہے۔
انہوں نے کہا نیب پر ہزاروں تحفظات ہیں، حکومت نیب کو دھمکی سے چلا رہی ہے، عمران خان ریاست کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسپیکر وضاحت کریں ایک رکن کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی ؟ وزیرستان سے متعلق معلومات اپنے ذرائع سے لے رہے ہیں، وزیرستان معاملے کے بعد حکام کہاں ہیں ؟ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیوں غائب ہیں ؟ ہمیں پتہ ہونا چاہیئے چیک پوسٹ پر کیا ہوا ؟ جمہوریت سے ہی وفاق مضبوط ہوتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کارکنوں پر لاٹھی چارج ہوا، آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے، ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، رمضان میں خواتین کو گرفتار کیا گیا، کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے ؟ ہماری خواتین ایم این ایز کو فوری رہا کیا جائے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved