May 29, 2019 04:03 pm
views : 314
Location : Domestic Place
Islamabad- Park Lane, Opal-225 cases: Bilawal appears before NAB as PPP workers clash with police
اسلام آباد، بلاول کی نیب میں پیشی؛ جیالوں پر واٹر کینن کا استعمال، کئی کارکن گرفتار
پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب کے روبرو پیش ہوگئے ہیں
جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔نیب نے پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کمپنی کی انکوائری
میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے ج کہ آصف
زرداری کو سولر پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔
پولیس
نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جانے والے کارکنان کو ڈی چوک پر روک لیا
جہاں پولیس اور جیالوں میں ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر
کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے نیب دفتر تک
پہنچنے والے سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور متعدد کارکنوں کو
حراست میں لے لیا۔
آصف زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی ہے۔ان کا موقف ہے کہ اسلام آباد ہائی
کورٹ میں کیس کی سماعت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، اس لئے عید کے بعد کوئی
بھی تاریخ دے دی جائے وہ پیش ہوجائیں گے۔
نیب کا موقف ہے کہ غیر قانونی ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
پیپلزپارٹی
کے کارکنوں کو روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستے سیل کر
دیے گئے۔ صرف سرکاری اور نجی ملازمین کو کارڈ دکھا کر آنے دیا گیا۔ راستوں
کی بندش سے سرکاری ملازمین بھی میلوں کا سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہوئے۔
اس کے علاوہ نیب کے دفتر کے اطراف بھی جیالوں اور میڈیا کے نمائندوں کا
داخلہ بند تھا۔
زرداری ہاؤس کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی
گئی ہے موقع پر گرفتاریوں کے لیے پرزنر وین اور مخصوص گاڑیاں بھی موجود
ہیں تاہم پولیس اہلکار جیالوں کو زرداری ہاؤس جانے سے روکنے میں ناکام
ہوگئی۔