May 29, 2019 04:05 pm
views : 318
Location : Domestic Place
Peshawar- Ticket Holders for KPK Provincial Assembly Election 2019
پشاور، خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب کا معاملہ
خیبر
پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے
معاملے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل
کرلیا ۔ٹکٹ کے حصول میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
کردی گئی۔
فہرست کے مطابق پی کے 100 باجوڑ ون سے انورزیب خان پاکستان
تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔پی کے 101 باجوڑ ٹو سے اجمل خان اور پی کے
102 باجوڑ تھری سے حامدالرحمٰن میدان میں اتریں گے ۔پی کے 103 مہمند ون سے
رحیم شاہ جبکہ پی کے 104 مہمند ٹو سے محمد اسرار انتخاب لڑیں گے ۔پی کے 105
خیبر ون اور پی کے 106 خیبر ٹو سے باالترتیب شاہد حسین اور امیر محمد خان
آفریدی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔پی کے 107 خیبر تھری سے محمد زبیر
کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی کے 108 کرم ون سے شاہد خان جبکہ
پی کے 109 کرم ٹو سے سید اقبال میاں کو انتخاب لڑوایا جائے گا ۔پی کے 110
اورکزئی سے شعیب حسن تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔
محمد اقبال خان پی
کے 111 شمالی وزیرستان ون جبکہ اورنگزیب خان پی کے 112 شمالی وزیرستان ٹو
سے انتخاب لڑیں گے ۔پی کے 113 جنوبی وزیرستان ون سے افسر خان اور پی کے 114
جنوبی وزیرستان ٹو سے نصیراللہ خان تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے میں کامیاب
ہوئے ہیں۔
جبکہ پی کے 115 سابق سرحدی علاقہ جات سے عابدالرحمان میدان میں اتریں گے ۔
پارٹی
ٹکٹ کے حقدار امیدواروں کا فیصلہ سیکرٹری جنرل ارشدداد، وفاقی وزیر
نورالحق قادری اور وزیر اعلیٰ محمود خان پر مشتمل 3 رکنی پارلیمانی بورڈ نے
کیا ۔پارلیمانی بورڈ کی جانب سے اعلان شدہ امیدواروں کے علاوہ باقی تمام
امیدواروں کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔