May 29, 2019 04:06 pm
views : 331
Location : Domestic Place
Islamabad- PPP Secretary General Nayyar Bukhari condemns to Torture on PPP workers
اسلام آباد، جیالے متحد اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، سید نیر حسین بخاری
پاکستان
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو
زرداری کے نیب میں پیشی کے دوران جیالوں کی گرفتاری لاٹھی چارج اور تشدد کی
شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالے متحد اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے
کے لئے تیار ہیں ۔جمہوری قائد بلاول بھٹو نے عدلیہ کے احترام کا ثبوت دیا
اور شاہراہ دستور پر تبدیلی سرکار نے قانون کی دھجیاں بکھیری دارلخلافہ کو
نو گو ایریا بنانے والے جلد بہت برے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔
نیر
بخاری نے کہا کہ قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے آنے والوں کو
روکنا جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کی نفی ہے ، پرامن جیالے اپنی قیادت
سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے تھے ڈی چوک پر لاقانونیت پھیلانے والے اپنا
ماضی یاد رکھیں ۔
نیر بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بائر لاٹھی چارج
آنسو گیس کے استعمال کی جتنی مزمت کی جائے کم ہےممبران پارلیمنٹ کو روکنا
بز دلانہ فعل اور آمرانہ کاروائی ہےبزرگ خواتین اور کارکنوں پر تشدد
شرمناک ہے ۔