May 29, 2019 04:07 pm
views : 296
Location : Domestic Place
Islamabad- PPP MNA Shazia Marri Video Message
اسلام آباد، عمران خان تو کہتے تھے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو کنٹینر دیں گے ، شازیہ مری
پاکستان
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں۔پولیس
نے رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ اور مسرت مہیسر کو بھی گرفتار کرلیا۔
اپنے
ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس
کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے خواتین پارلیمنٹرینز اور کارکنان پر بھی تشدد
کیا، کارکنوں پر تشدد عمران خان کے حواس باختہ ہونے کی علامت ہے۔
انہوں
نے یہ بھی کہا کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو کنٹینر
دیں گے مگر اب وہ اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر
تشدد کررہے ہیں۔