May 29, 2019 04:08 pm
views : 299
Location : Domestic Place
Islamabad- PPP Secretary Information Nafisa Shah Statement
اسلام آباد، دھرنا دو، ہم کنٹینر دیں گے کا دعوی کرنے والے آج بے نقاب ہوگئے ہیں، نفیسہ شاہ
پاکستان
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ
دھرنا دو، ہم کنٹینر دیں گے کا دعوی کرنے والے آج بے نقاب ہوگئے
ہیں۔جیالوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنا اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت ڈر
چکی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی
مزاحمت سے خوفزدہ سلیکٹڈ وزیراعظم بھیگی بلی بنا ہوا ہے۔کارکنوں کو پرامن
اظہار یکجہتی سے روکنا غیرجمہوری و غیرآئینی ہے۔
نفیسہ شاہ کا یہ بھی
کہنا تھا کہ رمضان میں بھی حکومت تشدد اور جبر کے ہتھیار کے استعمال سے باز
نہیں آرہی، عمران خان جانتا ہے کہ اس کی دھاندلی سے بننے والی حکومت ذرا
سی عوامی مزاحمت پر گرجائے گی۔