May 30, 2019 04:58 pm
views : 281
Location : Domestic Place
Islamabad- New wave Terrorism in Balochistan Tenseful, Senator Rehman Malik
اسلام آباد، بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر پریشان کن ہے، سینیٹر رحمان ملک
سینیٹر
رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس
ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ جمعے کو کوئٹہ کی ایک مسجد میں پر دہشتگردانہ حملے
کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کوئٹہ
مسجد حملے میں شہداء اور فرشتہ کیلئے دعا کی گئی۔
اس موقع پر سینیٹر
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر پریشان کن ہے،
ہمیں باہمی اتفاق کی ضرورت ہے۔ مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے سے بلوچستان
میں ہمارے لئے مشکلات زیادہ ہوسکتی ہیں۔ مودی پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ
بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم
اپنی افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس
میں ملوث دہشتگرد اس بار لوک سبھا کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد میں 12 سالہ فرشتہ کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
رحمان
ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے بطور چیئرمین داخلہ کمیٹی فرشتہ کے قتل
و مبینہ زیادتی کا فوری نوٹس لیا تھا۔ اسلام آباد پولیس و سیکرٹری داخلہ
سے فرشتہ واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی تھی۔ میں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے
کہ اگر کسی کے پاس فرشتہ کیس کی حوالے سے کوئی ثبوت ہے کمیٹی کو پیش کرے۔
کمیٹی زینب کیس کیطرح فرشتہ کیس کی پیروی بھی انصاف دلانے تک جاری رکھی گی۔
ظالم قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائیگی۔