May 30, 2019 05:20 pm
views : 280
Location : Benazir Airport
Islamabad- 320 Pakistani reached home
اسلام آباد ،ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
ملائیشیا
میں پھنسے 320 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز
ملائیشیاء میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائی۔ ملائیشیاء سے آنے والے
پاکستانی شہریوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
وطن واپس پہنچ کر پاکستانی شہریوں کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں کی صدائیں بلند کی گئیں۔
وزیر
اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں
وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جس طریقے سے انہوں نے یہ
اقدام اٹھایا جس کے نتیجے میں پاکستانی اپنے وطن واپس پہنچنے میں کامیاب
ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہر مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے۔