اسلام آباد، عوام اب قیدی نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں: فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام اب قیدیر نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں۔
اسلام
آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طلال سے نہال تک توہین عدالت کے نوٹس کا
ریکارڈ ن لیگ کے پاس ہے، اتنی بڑی تعداد میں کسی اور جماعت کے پاس نہیں یہ
ریکارڈ موجود نہیں، یہ واحد جماعت ہے اس نے توہین عدالت کے نوٹسز کی شکل
میں اتنے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اداروں کا احترام
کا سکھایا جا رہا ہے، یہ کرپشن لیگ مال بچاؤ اور جلد جلدی بھاگ جاؤ کے
فارمولے پر چل رہے ہیں لیکن ان کے جلدی جلدی کے راستے میں عمران خان رکاوٹ
ہیں۔
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں
ریفرنس سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے
نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 جون کو اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔