May 30, 2019 06:25 pm
views : 300
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Press Conference
کراچی، سندھ کو ترقیاتی اسکیموں میں اسکا جائز حصہ نہیں دیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر
اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو ترقیاتی اسکیموں میں
اسکا جائز حصہ نہیں دیا گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں سندھ کے ساتھ ظلم
ہوا، 74 ارب روپے سے ایک انچ روڈ نہیں بنایا گیا، بزنس کمیونٹی بھی
وزیراعظم سےنالاں ہے،پتہ نہیں وزیراعظم کن کی ہدایت پرچل رہےہیں، اکنامی
میں 3فیصد بھی نمونہیں ہوسکی ، وزیراعظم نےفیصلےکرتےوقت صوبوں وتاجروں
کواعتمادمیں نہ لیا، جب تک اسٹیک ہولڈرزکوساتھ نہیں لیں گےتومسائل رہیں گے۔
این
ای سی اجلاس سے واپس آنے کے بعد کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل آئینی
ادارہ ہے، پہلی بار ایسا ہوا کہ این ای سی میں 3 ایڈوائزر لیے گئے، آئین
میں لکھا ہے ادارے کی سال میں 2 میٹنگز ہونی چاہئیں، 30 جون تک دوسری میٹنگ
ہوگی تو آئینی تقاضے پورے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم
نےفیصلےکرتےوقت صوبوں وتاجروں کواعتماد میں نہیں لیا،جب تک صوبوں یعنی
اسٹیک ہولڈرزکوساتھ نہیں لینگےتومسائل رہیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ
بزنس کمیونٹی بھی وزیراعظم سےنالاں ہے،پتہ نہیں وزیراعظم کن کی ہدایت پرچل
رہےہیں، اکنامی میں 3فیصد بھی نمونہیں ہوسکی ، وزیراعظم نےفیصلےکرتےوقت
صوبوں وتاجروں کواعتمادمیں نہ لیا، جب تک اسٹیک ہولڈرزکوساتھ نہیں لیں
گےتومسائل رہیں گے۔