May 31, 2019 02:30 pm
views : 311
Location : Domestic Place
Islamabad- British Airways Flight Operation to Pakistan an Endorsement of Britian's Confidence on Pakistan, Firdous
اسلام آباد، پاکستان اور برطانیہ کا انسداد شدت پسندی اور دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کیساتھ
دوستانہ تعلقات ہیں۔پاکستان میڈیا اور اطلاعات کے شعبوں میں برطانیہ
کیساتھ تعاون مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔میڈیا کے ذریعے اقوام کے درمیان
روابط کو موثر انداز میں فروغ دیا جاسکتا ہے۔
فریقین نے میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے ،انسداد شدت پسندی اور دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کی پروازیں شروع کرنا برطانیہ کا حکومت پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔
معاون خصوصی نے وزیراعظم کی سماجی،اقتصادی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی بھی ڈالی۔