ریاض، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے روزہ رسول ﷺ پر حاضری اور زیارت خاص کے علاوہ مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور نماز عصر کی ادائیگی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی۔
وزیر اعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول کے دروازے خصوصی طور پر کھولےگئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور کابینہ کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا کی۔
وزیر
اعظم مکہ مکرمہ میں14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی
نمائندگی کریں گے۔اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود
کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔
اس سال اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس
کا مرکزی خیال،: "مکہ المکرمہ اجلاس: مستقبل کی جانب ھم قدم" ہے. یہ امت
مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر یکساں موقف اپنانے کیلئے منعقد کیا گیا
ہے۔