May 31, 2019 02:35 pm
views : 347
Location : National Assembly
Islamabad- Government want's Selected Opposition & Selection Judges, Says Bilawal
اسلام آباد، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ عدلیہ چاہتی ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت من پسند حزب اختلاف اور من پسند ججز چاہتی ہے۔
پارلیمنٹ
میں بغیر مائیک کے تقریر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے
کہا کہ آج جو پارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ تھا، حکومت نے
اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن
لوگوں پرحملہ کیا گیا، ہمارے دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اور خاتون ایم این
اے پرتشدد کیا گیا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس معاملات چل
رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ ججزچاہتی ہے اور مشرف کا طریقہ
کار اپنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے پی ٹی ایم ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن
داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جھوٹ
بولا کہ اس حوالے سے میرا خط ان کو نہیں ملا۔
واضح رہے کہ شمالی
وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی
ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں آج شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔