May 31, 2019 05:20 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB issues Asif Zardari's arrest warrants
اسلام آباد، میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
چیئرمین
نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کی منظوری دیدی ہے۔
میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری مطلوب ہیں۔
نیب
کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری
جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کے وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ
میں پیش کریں گے۔ ان سے میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں پوچھ گچھ
کرنی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب جعلی
اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور
کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔