اسلام آباد، عید کی تیاری، خواتین مصنوعی زیورات کی جانب راغب
شہر
اقتدار میں عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔جوں جوں عید کے دن قریب آ
رہے ہیں اسلام آبادمیں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے،خواتین نے کپڑوں کے ساتھ
میچنگ جیولری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا ہے،خواتین کا کہنا ہے کہ کپڑوں
کے ساتھ میچنگ جیولری نہ ہو تو عید پھیکی پڑ جاتی ہے۔
عید کی خریداری
کے لیے خواتین نے مختلف بازار اور شاپنگ سینٹرزکا رخ کر لیا کوئی اپنے لیے
انگھوٹھی خرید رہا ہے تو کوئی اپنے لیے ہار کا سیٹ خریدنے میں مصروف ہے۔
مصنوعی
زیورات دیکھنے میں تو سونے جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن مصنوعی زیورات کے رنگ
تین سے چھ ماہ کے اندر اترجاتے ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں،نئے نئے
ڈیزائن اور مختلف اقسام کے مصنوعی زیورات بازاروں میں متعارف کرائے جاتے
ہیں جو خواتین کی توجہ کامرکزبنے ہوئے ہیں۔ خواتین کی زیادہ تر تعداد عید
کے موقع پر ہی مصنوعی زیورات کی خریداری کرتی ہے کیونکہ سونے کی قیمتیں
زیادہ ہوتی ہیں جوان کی قوت خرید سے باہر ہیں۔