Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 01, 2019 04:08 pm views : 304

Location : Domestic Place

Makkah- Tackling Islamophobia focal point of PM Imran's maiden speech at OIC
  • Urdu

مکہ، او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے،وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا جب کہ او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام فوبیا اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا، مغرب ابھی تک اسلام کی غلط تصویر پیش کررہا ہے، کوئی بھی مذہب انسانی قتل و دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرے، دنیا کو اسلام فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا، مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے۔
انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہوتو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرز کرتے تھے، ان کے حملوں کا کسی نے ہندو مذہب سے تعلق نہیں جوڑا، دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے، او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دے، مسلم سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی کا لیبل دیا جانا درست نہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کی لہر بڑھتی جارہی ہے، کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، او آئی سی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت ہےاور گولان کو فلسطین کا حصہ ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ مسلم ممالک جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کو ترجیح دیں، انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر رقم خرچ کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ جب کوئی پیغمبر اسلام کی توہین کرتا ہے تو یہ ہماری ناکامی ہے، ہمیں مغرب کو بتانا چاہیے کہ پیغمبر کی توہین پر ہم کتنا دکھ محسوس کرتے ہیں، یہودیوں نے دنیا کو بتایا ہےکہ ہولوکاسٹ کی غلط توجیح سے انہیں دکھ ہوتا ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved