Jun 01, 2019 06:24 pm
views : 311
Location : Different Places
Karachi- Weather Remain Hot till 8 june,Met Office
کراچی، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں 8 جون تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں 8 جون تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی میں گزشتہ ماہ سے گرمی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہر میں چلنے والی سمندری ہوائیں بھی گرم محسوس ہورہی ہے۔
ہفتےاور اتوار کے روز بھی کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال ہے جبکہ سورج کی تیز تپش سے گرمی کی شدت مزید زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جب کہ گرمی کی شدت ہوا میں نمی کے تناسب کے زیادہ اور سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں 8 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس سے حبس کی صورتحال رہے گی۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق بلوچستان میں مئی کے وسط سے ستمبر تک ہیٹ ویوتشکیل پاتا ہے اور کراچی میں گرمی کا باعث بھی یہی ہیٹ ویوہی ہے۔