Jun 01, 2019 06:29 pm
views : 308
Location : Domestic Place
Makkah- PM Imran Khan Meets Saudi Crown Prince Mohammad bin Salman
مکہ، وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد نے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب آمد پر وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے روایتی مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی کی میزبانی پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، سعودی ولی عہد کے رواں سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے فیصلوں بالخصوص سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم نے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے برادرانہ اقدام سے اہم مرحلے پر پاکستان کی معیشت کو بروقت مدد ملی۔
وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی مفاد کے تمام امور پر تواتر سے تبادلہ خیال پر بھی اتفاق کیا۔