Jun 01, 2019 06:30 pm
views : 328
Location : North Waizristan
Rawalpindi- Pakistan Army soldier martyred in North Waziristan attack
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، ایک جوان شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان پاک فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 5 ماہ کے دوران 5 سپاہی شہید اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آٰیا۔
خیال رہے کہ 25 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں مسلح افراد نے خار کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔