کراچی،ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی
ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر مساجد کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گے ہیں۔
رمضان المبارک کی بے پناہ نعمتوں میں مسلمانوں کو تحفت شب قدر سے نوازا گیا ہے ماہ صیام کی برکتوں رحمتوں اور نعمتوں کے زیر سایہ آ ج پاکستان بھر میں عظمتوں، برکتوں سعادتوں رفعتوں والی رات یعنی ستائیسویں شب قدر کا اہتمام مسجدوں،محفلوں اور گھروں میں کیا جارہا ہے۔ ماہ صیام میں آخری عشرے میں آنے والی ہر ایک شب کے بعدایک شب یعنی لگاتار ۵ طاق راتوں میں تمام مسلمان شب قدر کی تلاش میں مصروف عبادت کر تے ہیں۔ مسجدوں اور گھروں میں اعتکاف کرنے والے اور تمام امت مسلمہ نیند کو ترک کر کے اللہ کے حضور عبادت کررہے ہیں۔ مرد حضرات مسجدوں میں جبکہ خواتین اور بچے گھروں میں نفلی عبادات، تسبیحات اور خصوصی دعاوں میں مصروف ہیں۔
شب قدر کونزول قرآن کا شرف بھی حاصل ہے قرآن میں اللہ نے فرمایا شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے۔ اس رات مساجد میں ختم قرآن کے بھی بڑے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں، گھروں اور مساجد میں نوافل، تلاوت قرآن زکر واذکار دعاؤں کے زریعے رب سے استغفار طلب کرتے ہیں۔