Jun 02, 2019 02:48 pm
views : 309
Location : Petaro Toll Plaza
Karachi- Motorway Police Crackdown Overcharging
زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
ڈی
آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون محمد سلیم کی سخت ہدایات کی روشنی میں
ساؤتھ زون کے چاروں سیکٹرز کے اندر بیٹ کی سطح پر مختلف روٹس پر چلنے
والی ٹرانسپورٹ جس میں کوچز وین شامل ہیں موٹر وے پولیس کی افسران و
ملازمان نے روزانہ کی بنیاد پر سخت چیکنگ کرتے ہوئے مسافروں سے زائد کرایا
لیے جانے کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور مسافروں سے وصول کیاجانے والی اجافی
کرایہ انہیں واپس کروایا۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون محمد سلیم
کا کہنا ہے کہ اگر کہیں کوئی زائد کرایہ وصول کرتا ہے یا کسی بھی قسم کی
مشکل پیش آتی ہے تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ پررابطہ
کرکے موٹر وے پولیس کی مدد حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیےافسران و ملازمین 24
گھنٹے ایم نائن اور ہائی ویز پر موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین
دنوں کے اندر اس کارروائی میں 440 چالان کیے گئے ہیں جبکہ مسافروں کو
ٹرانسپورٹ سے زائد کرائے کی مد میں 4 لاکھ سے زائد رقم کی واپسی کروائی جا
چکی ہے،صرف ٹول پلازہ پیٹارو پر پچاس ہزار روپے کی واپسی کروائی گئی ،انہوں
نے کہا کہ جو ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کریں گے ان کا روٹ
پرمٹ کینسل کیا جائے گا۔