کراچی،عید کی خریداری میں پاکستانی مصنوعات بازی لے گئیں
عید کی خریداری میں پاکستانی مصنوعات بازی لے گئیں، پاکستانی مصنوعات کے مقابلے میں بیشتر درآمدی اشیا مہنگی اور غیرمعیاری جبکہ پاکستانی اشیا کے عمدہ معیاراور مناسب قیمتوں نے مارکیٹوں کی رونقیں بڑھا دیں، پاکستانی عوام کا درآمدی اشیا سے اجتناب اور پاکستانی مصنوعات کی خریداری مثبت رحجان ہے، مقامی طور پر تیارکردہ جوتے، ہوزری، آرائش و زیبائش کا سامان، خواتین، مرد اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ کاروباری و تجارتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ عوام میں پاکستانی مصنوعات کی خریداری کا شعور بیدار کیا جائے،رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی مصنوعی مہنگائی کے ذمے دار تاجر دنیاوی قانون سے تو بچ گئے لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے عوام ملک کی موجودہ معاشی مشکلات اور روپے کی ناقدری کے پیشِ نظر پاکستانی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں حکومت ہنگامی بنیاد پر سامان تعیش اور ملک میں تیار کی جانیوالی مصنوعات کی درآمد عارضی طور پر بند اور اسمگلنگ کی موثر روک تھام کرے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہیں اور معاشی صورتحال کے پیش نظر ہمیں مقامی مصنوعات کو ترجیح دینی چاہیے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ عوام پاکستانی برانڈز کو ترجیح دے رہے ہیں ،جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور ڈیوٹی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
صحافی مختار احمد کا کہنا تھااب مہنگائی اس قدر بڑھ کی ہے کہ غیر ملکی مصنوعات کی مارکیٹیں سنسان ہوگئی ہیں جبکہ عام آدمی کی پہنچ سے مقامی اشیا بھی دور ہوگئی ہیں۔