Jun 04, 2019 05:50 pm
views : 258
Location : Different Places
Lahore- Punjab govt pardons 798 prisoners on Eid
لاہور،پنجاب بھرکی جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث 798 قیدی رہا
پنجاب بھرکی جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث 798 قیدی رہا کر دیئے گئے۔
رہا کیے جانے والے قیدیوں کے جرمانہ اور دیت کے لئے 23 کروڑ روپے کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی گئی۔ 4 کروڑ کی رقم مختلف مخیر شخصیات کی جانب سے ادا کی گئی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے رہائی پانے والے قیدیوں کو فی کس ایک ہزار روپے اور ایک سوٹ کا تحفہ دیا گیا۔ یہ رہائی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے خصوصی تحفہ ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے قیدی جرائم سے توبہ کر کے معاشرے میں مثبت زندگی گزاریں گے۔