کراچی،ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات، اسلامی ممالک کے سفرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
عیدالفطر کے موقع پرشہرقائد کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے۔
عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہری محمد علی کا کہنا تھا ہم لوگوں کے پیغام دیتے ہیں ملکر رہیں اور محبت کو فروغ دیں قمری کلینڈر کی بجائے علمائے کرام کی بات پر عمل کیا جائے۔
شمس العارفین کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات تھے ہم نے محفوظ ماحول میں عید ادا کی۔
محمد خرم کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنا چاہیے۔